حج واجبات کی تیسری قسط 6 تا 14 فروری وصول کی جائیگی

51

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمذہبی امور چودھری سالک حسین نے حج واجبات کی وصولی کے حوالے سے قومی بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت مذہبی امور کے
ترجمان کے مطابق بینکوں سے کہا گیا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط 6 فروری سے 14 فروری تک وصول کی جائے۔ طویل دورانیہ کا حج 10 لاکھ 50 ہزار روپے اور کم دورانیہ کا حج 11 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، 2 اور 3 کمروں کی اضافی سہولت کی رقم ایک لاکھ 86 ہزار اور 60 ہزار سے کم کر دی گئی ہے۔ یہ فرق حج واجبات کی تیسری قسط میں کم کر کے وصول کیاجائے۔ حج گروپ لیڈر کی اجازت سے طویل اور کم دورانیے کے حج کی مدت میں تبدیلی، رہائشی کمرے کی سلیکشن بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ گروپ کے کسی درخواست گزار نے تیسری قسط ابھی تک ادا نہ کر دی ہو۔ وہ درخواست جنہوں نے ابھی تک حج واجبات کی دوسری قسط ادانہیں کی وہ بھی تیسری قسط کے ساتھ دوسری قسط کی رقم بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح قربانی کا آپشن بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔