بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔
اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم لی اینہائی نے اس کامیابی کو دوبارہ حاصل کیا اور 18 ملی میٹر موٹی نوڈل کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
لی نے اپنے اس حیرت انگیز کارنامے کے ذریعے باریک ترین نوڈل کے عالمی ریکارڈ میں نیا سنگ میل قائم کیا، جو ان کی کمال مہارت کا شاہکار ہے۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی کھانے کی ثقافت میں مہارت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔