فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

129

فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاکہ ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ 

حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ سے لاشوں کو تحویل میں لے لیا، مرنے والے افراد غیر ملکی لگتے ہیں۔ 

حکام کے مطابق اس واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔