بھارت کشمیریوں کے حقوق دبا کر بیٹھا ہے،سیرت کمیٹی

56

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں بھی مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق خود اداریت کو دبانے کے خلاف 5 فروری کو سیرت کمیٹی سجاول کی جانب احتاجی ریلی مسجد خالد بن ولید سے نکالی گئی جس کی قیادت حافظ محمد اسماعیل نے کی جس میں سیرت کمیٹی کے رہنمائوں حافظ محمد سلیمان توحیدی، عبدالجبار عاجز، فیروز احمد اور دیگر نے کہا کہ مسلمانوں کا دشمن ملک بھارت کشمیری بھائیوں پر ہمیشہ سے ظلم و بر بریت کی انتہا کرتے ہوئے ان کے حقوق دبا کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دشمن ملک بھارت لاکھوں مسلمانوں کو شہید اور کئی عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کر چکا ہے لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ایک دن کشمیر میں پاکستان کا پرچم ضرور لہرائے گا اور کشمیری بھائیوں کو ضرور آزادی ملے گی اور وہ سکون کا سانس لیں گے۔ریلی میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جس میں پاکستان زندہ آباد،پاک فوج زندہ آباد،بھارت مردہ آباد کے پر جوش نعرے شامل تھے۔