کندھ کوٹ: کشمورمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں کا انعقاد

83

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیںنائب امیر صوبہ حافظ نصراللہ عزیز نے کہاکہ بھارتی ظالم فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے مگر پھر بھی کشمیری عوام آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لاالہ اللہ کا مضبوط ترین رشتہ ہے۔ہمارے اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کی اخلاقی انسانی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔