عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

44

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے. ان باتوں کا اظہار انہوں نے چوہڑ جمالی شہر کے اچانک دورے درے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چوہڑ جمالی میں رورل گروتھ سینٹر منصوبے کے تحت جاری روڈ، ڈرینیج سسٹم اور صحت مرکز کے جاری تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔