یوم کشمیر کا مقصد آزادی کیلیے قربانیوں کو یاد کرنا ہے‘ ضیاء الحسن النجار

135

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جاتی ہیں۔ ہم کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں شہداء کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔