گداگری میں ملوث سرغنہ ائر پورٹ سے گرفتار

82

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری میں ملوث سرغنہ کو کراچی ایر پورٹ سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور اسے اسٹاپ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام مطابق ملزم اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔