ناظم آباد جمخانہ بلوز ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں

137

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناظم آباد جمخانہ بلوز نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔34 اوورز میں 156 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں ناظم آباد جیمخانہ بلوز نے 2 وکٹوں پر 157 رنز بنالئے۔