افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی،وزیراعظم آزاد کشمیر

59

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ
ممکن ہے، مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے، کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہیں آئے گی، وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ مضبوط روشن اور منور پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، پاکستان کا استحکام کشمیریوں کے لیے اولین ترجیح ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو بھارت کے سامنے طاقتور اور مضبوط رکاوٹ ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن کا قیام کبھی نہیں ہوگا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔