قذافی اسٹیڈیم کاافتتاح: وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی ہوں گے

135

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے افتتاحی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو شام 7 بجے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف پرفارمنسز اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے جب کہ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے عمران خان انکلیوژر میں نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی شام 7 بج کر 30 منٹ پر کی جائے گی۔