ملک کو پستی کی طرف تھا، اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف

99

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ماضی میں پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب استحکام کی فضا خوش آئند ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سرمایہ کار برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں انتھک محنت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی منصوبوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام برکت کی علامت ہے اور مریم نواز نے ایک سال کے دوران ہر طبقے کے لیے بحالی کے پروگرام متعارف کرائے ہیں۔