امریکا کیساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا‘یورپی یونین

95

برسلز(صباح نیوز)یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے کالاس نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔کالاس نے
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں کے دفاعی سربراہی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے سے متعلق بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ان کی باتوں کو غور سے سن رہے ہیں اور اپنی طرف سے تیاریاں کر رہے ہیں تاہم ایک بات واضح ہے کہ تجارتی جنگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔کالاس نے بیان کیا کہ امریکا اور یورپی یونین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اگر امریکا تجارتی جنگ شروع کرتا ہے تو فائدہ اٹھانے والا فریق چین ہی ہو گا، ہم ایک دوسرے سے بہت جڑے ہوئے ہیں، ہمیں امریکا اور امریکا کو ہماری ضرورت ہے، میٹنگ میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیے جانے کا ذکرتے ہوئے کالاس نے یورپ کے دفاع کو مضبوط بنانے میں برطانیہ اور امریکا کے ساتھ تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کی۔