ریاست کوئنز لینڈ آسٹریلیا کو 60 سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے لپیٹ لیا

135

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔

خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔