کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، رمضان  میں موسم کیسا ہوگا؟

74

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کی رات درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت نسبتاً گرم رہے گا جبکہ رات میں سمندری ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ 20 مارچ کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں جب موسم کچھ گرم رہنے کا امکان ہے۔