سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر

137

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز بھی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5 ڈالر کے اضافے سے 2797 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اور مقامی سطح پر قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔