نئی سعودی ائرلائن ’’فلائی ادیل‘‘کا پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن شروع

138

کراچی:سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فضائی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے مطابق فلائی ادیل کی پہلی پرواز (F-3166) ہفتے کی صبح 8 بج کر 4 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرلائن کے طیارے کو روایتی واٹر سلوٹ دے کر خوش آمدید کہا گیا۔

واضح رہے کہ فلائی ادیل سعودی عرب کی ایک معروف اور کم لاگت ایئرلائن ہے، جو مسافروں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں تاہم مستقبل میں اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں کے لیے بھی سروس میں توسیع کا امکان ہے۔