چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

150

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کھلاڑی  کا نام سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز سب سے مستند اور تجربہ کار بیٹر بابر اعظم  کریں گے، عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم  نے یہ مشکل مشن مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی ٹورنامنٹ  کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔