صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں، اگر میں غائب ہوگیا تو کارکن شاہراہ ریشم ، اٹک پل، افغانستان سے آنے والا راستہ، ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔جنید اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مجھے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلیے آیا ہوں۔9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ اگر اللہ نے مجھے اختیار دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اْن میں سے ایک ایک کو رلاؤں گا۔ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔