تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا اعلان

75

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن رہنما ؤں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط جمہوری آزادی کا گلہ گھونٹے کی بزدلانہ کوشش کی۔