چترال میں فائبر آپٹیک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم

112

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چترال کی وادی میں اسٹارم فائبر نے صارفین کو الٹرا فاسٹ فائبر آپٹک انٹرنیٹ سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ کمپنی کا 25 واں شہر ہے، جہاں اس کی تیز رفتار فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور ملک میں ڈیجیٹل خلا کو کم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسٹارم فائبر کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لاہر نے کہا، ’’چترال میں سروس کا آغاز ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مقامی افراد تعلیم، صحت، ای کامرس اور کاروبار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔‘‘ چترال میں اس سہولت کے بعد اب صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی تعلیمی وسائل، ڈیجیٹل مارکیٹس اور ریموٹ ورکنگ کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکیںگے۔یہ توسیع پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔