150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں؟ سارو گنگولی

83

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹاکرے سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بولنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سارو گنگولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دادا آپ منفرد ہو، بھارتی کرکٹ آپ کے بغیر نامکمل ہے۔