کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی4ایف کیٹگری کا درجہ ملنے کاامکان

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کے بعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائیگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑیحجم کے طیارے ائیربس 380 سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔ تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائیگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8ارب 30کروڑ 50لاکھ روپیکی خطیررقم خرچ ہوگی۔