پختونخوا میں نئے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز

130
oil and gas reserves

خیبر پختونخوا میں دریافت ہونے والے نئے قدرتی ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق لکی مروت کے سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2  کنووں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ کمپنی نے 13 دسمبر 2024 کو اس مقام پر قدرتی ذخائر دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 8.5 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس اور 610 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید برآں، پیدا ہونے والی گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے اور اس منصوبے سے ملکی توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔