لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ

216

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں، مسافروں کو متاثرہ ٹریک کی جگہ دوسری ٹرین کے ذریعے ساہیوال روانہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر ٹرین پائلٹ کی غفلت سمجھی جا رہی ہے۔