گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے کیوں خرچ ہورہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

159

کراچی (آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے خرچ کیوں ہورہا ہے، ڈیڑھ برس سے شہر کی خدمت کر رہے ہیں، سڑک کو بنانے کے لیے حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ میئر کراچی نے کہا کہ بلاول زرداری آج امریکا جائیں گے، ایک روایتی ناشتے میں شرکت کریں گے۔