ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 54 فیصد اضافہ

21

کراچی (کامرس رپورٹر ) ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 106 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 21 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2024 میں 12 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 72 فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 18 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 21 ملین ڈالر ہو گئے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر 4.170 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 3.7 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔