نیتن یاہو کو فی الفور گرفتارکیا جائے‘سنی تحریک

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم اور مسلم نسل کشی نیتن یاہو کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،نیتن یاہو اور اس کی کابینہ مذہبی جنونی انسانیت دشمن اور عالمی دہشتگرد ہے ،غزہ کے مسلمانوں کی زندگی کی بحالی کیلیے پاکستان سنی تحریک جدوجہد جاری رکھے گی ،فلسطین کے مظلوموں کیلئے غزہ کشکول مہم کا آغاز کردیا ہے عوام دل کھول کر مدد کیلئے ڈونیشن دیں ،عالمی برادری غزہ کی معیشت کی بحالی اور تباہ حال گھروں کی تعمیر کیلئے کردار ادا کرئے ، 3لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی غزہ پہنچ گئے ۔