کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر ماہر اقتصادیات اور سندھ کے وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے وضاحت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ سے سبکدوش ہونے کی درخواست صرف اور صرف اپنی دیگر ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر کی تھی۔ اس کے علاوہ جو بھی وجوہات بیان کی جا رہی ہیں، وہ سراسر غلط ہیں۔