لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر کھوکھر انتقال کرگئے

97

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج آج مورخہ 29 جنوری  لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔