نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے: بیرسٹر سیف

129
Sealing of KP House illegal

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں  کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی، کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ٹاسک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور عرفان صدیقی کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔