اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیاد ہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.853 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 346 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2023 کے 387 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.4 فیصد کم ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہا نہ بنیادوں پر 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ایل این جی کی درآمدات پر 237 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 346 ملین ڈالر ہو گئے۔