میزان بینک کا فری لانسرز اور ایکسپورٹرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف

128

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ایکسپورٹرز اسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) رکھنے والے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فارن کرنسی ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے دنیا بھر میں بین الاقوامی ادائیگی کی جاسکتی ہے جس سے کاروباری ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ریٹیل آ?ٹ لیٹس پر ادائیگیاں آسان ہوجاتی ہیں۔ ایکسپورٹرز اور فری لانسرزاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیشگی منظوری کے بغیر ، تمام قسم کی ادائیگیوں کیلئے ایکسپورٹرزاسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ سے صارفین دنیا بھر میں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے،رئیل ٹائم میں اپنے اخراجات کو ٹریک اور آسانی سے کراس بارڈر ادائیگی کرسکتے ہیں۔