پاکستانی تارکین وطن کی مدد وسہولت پر توجہ دیں گے‘ اسحق ڈار

54

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستانی تارکین وطن کو ہر طرح کی مدد اور سہولت فراہم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں
نے سفیروں اور قونصل جنرلز سے خطاب کیا اور انہیں ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد بھی دی۔ڈی پی ایم/ایف ایم نے مزید زور دیا کہ ملک کی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے۔