کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی ترجمان تحسین عابدی کی صاف سندھ خوشحال سندھ مہم کے سلسلے میں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے آفس کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر سندھ حکومت کی ترجمان تحسین عابدی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی سے ملاقات کی اس موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔تحسین عابدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر سے یومیہ 12 ہزار ٹن تک کا کچرا اٹھا کر شہر سے دور جام چاکرو اور گونڈ پاس میں ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔کراچی شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے دوہزار سے زائد گاڑیاں اور آٹھ ہزار سے زائد ورکرز دن رات سرگرم عمل ہیں