بلوچستان سرمایہ کاروں کیلیے پرکشش منزل ہے، سرفراز بگٹی

111

سوئٹزر لینڈ (آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں یہ خطہ عالمی برادری کے لیے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے، بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے۔