چمپئینز ٹرافی، شائقین کو لبھانے کیلیے ایل ای ڈی لائٹس لگادی گئیں

79

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کیا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کے 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا گیا ہے، تمام ٹاورز میں جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔