پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاسآج طلب کرلیاگیا

40


اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیاگیا ۔ اجلاس صدر مملکت آصف زرداری کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون
سازی کے لیے پیش کرے گی اس حوالے سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس کے باعث سینٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیاگیاہے اور سینٹ اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا ۔