جاپان میں برڈ فلو کا تیزی سے پھیلاؤ‘ 50لاکھ مرغیاں تلف

23

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے مختلف پولٹری فارموں میں تیزی سے برڈ فلو پھیلنے لگا۔وزارت زراعت اور حکام کو تشویش ہے کہ اس سے انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوری میں پانچ صوبوں کے 26 فارمز میں تقریباً 50 لاکھ مرغیاں تلف کی جا چکی ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں برڈ فلو عموماً خزاں سے بہار تک جاری رہتا ہے۔ اس کا تیز ترین پھیلاؤ 2022 ء دیکھا گیا تھا، جبکہ موجودہ سیزن تیزی سے پھیلاؤ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔