ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمروں کی تنصیب سے کالجز میں موجود ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
ڈی جی کالجز نے مزید کہا کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں اور دفاتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔