اراکین کی تنخواہ میں اضافہ، سینیٹ سے منظور کردہ بل اسمبلی کو موصول

87

اسلام آباد(آن لائن)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کاسینیٹ سے منظور کردہ بل قومی اسمبلی کو موصول ہوگیا ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ کی منظوری کے بعد یہ یہ بل قومی اسمبلی میںمنظوری کے لیے پیش کیا جائیگا،بل میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹیوں کو دیا گیا ہے جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا تعین کرے گی ۔