سونے کے سودوں کی مالیت 26.055 بلین روپے رہی

84

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 51.504 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،364 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 26.055 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 9.085 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.446 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.387 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.154 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.414 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 611.791 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 401.956 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 341.148 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 306.468 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 160.502 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 99.481 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 40.215 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 31 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 57.969 ملین روپے رہی۔