ڈوڈوما (انٹرنیشنل ڈیسک) تنزانیا کی صدر سامیہ صولحو حسن نے کاگیراکے علاقے میں ماربرگ وائرس کی تصدیق کردی۔ ابتدا میں تقریباً 25 مریضوں میں وائرس کا شبہہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم ان کے طبّی نتائج منفی نکلے ۔ حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی ادارئہ صحت نے بھی کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے میںحکومت کی مدد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماربرگ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔