ڈیرہ اسماعیل خان:(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ اسکول بنائینگے، صوبے کے دیگر پولیس ٹریننگ اسکولوں کو بھی بہتر بنائینگے، جلد مزید بھرتی کرنی ہے، جلد لوگوں کو فیلڈ میں لائینگے، پولیس کی 9ماہ کی ٹریننگ کو 30ماہ (90دن)تک لائینگے،پولیس کی ٹریننگ، سہولیات اور مرعات میں ہماری حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی، شہداء کے بچوں کو ہم نے بروقت ان کو انکا حق دے دیا ہے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے، ترقیوں کے مسئلے پر بھی میرٹ کی پالیسی کیلیے ہم نے ہدایات دے رکھی ہیں، ان خیالات ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اختر عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ، پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ترقیات نواز خان،ایس پی طیب جان سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران و جوانان موجود تھے۔