منگولیا میں 168 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت

118

اولان باتور (انٹرنیشنل ڈیسک) منگولیا میں 168 میٹرک ٹن سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگولیا کے صوبے گنسو کے مائننگ ایریا اینبالی نارتھ سے 102.4 ٹن اور ہیڈامنگائو مائننگ ایریا سے 41.3 ٹن جبکہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے مائننگ ایریا باؤشنگ گاؤ سے 24.3 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 2021ء کے بعد سے 47 علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور 35 تجویز کردہ علاقوں میں معدنیات کی تلاش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی تلاش میں پیش رفت سے علاقے میں اقتصادی اور سماجی ترقی ہوگی۔