جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے تلاش اور امداد کی کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے 11 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ سابق دارالحکومت جکارتا کی ایک کروڑ آبادی کو منتقل کرنا چاہتی ہے کیونکہ زیر زمین پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہر کے شمالی حصے تیزی سے ڈوب رہے ہیں۔