کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ کوایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ میں تقرری کردی۔تقرری ڈاکٹر زبیر شیخ کی پاکستان کی معیشت کے لیے غیر معمولی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں کی گئی۔ ڈاکٹر زبیر احمد شیخ ایف پی سی سی آئی میں پالیسی کی تشکیل، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت، اسٹریٹجک اقدامات کی قیادت، اور مشاورتی معاونت کے فرائض انجا م دیں گے۔ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم پالیسی اقدامات پر کام کرتا ہے، جن میں برآمدات میں اضافہ، زرعی ترقی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اور کاروباری ماحول میں بہتری شامل ہیں۔