خود کو ٹرمپ کا ساتھی اور حمایتی کہنے والے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل کھڑی کردی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب حلف برداری میں ایلون مسک نے بھی شرکت کی، وہ ٹرمپ کے پرجوش حامی، انتخابی مہم کے سب سے اہم ڈونر اور اب ان کی کابینہ کے رکن بھی ہیں، تاہم تقریب حلف برداری میں ان کی ایک حرکت سے تنازع کھڑا ہوگیا جب ایلون مسک نے امریکیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے دوبارہ سلیوٹ کیا جو کہ ہوبہو نازی سلام کا طریقہ ہے جسے ’سیگ ہیل‘ یا نازی سلام کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس طرز سلام کو مغربی ممالک میں یہود مخالف سمجھا جاتا ہے، جرمنی آسٹریا اور سلواکیا میں یہ غیر قانونی ہے، ایلون مسک کے اس متنازع عمل پر سوشل کے اکثر صارفین نے اسے کھلم کھلا فاشسٹ عمل اور نازی ازم کی حمایت قرار دیا۔