بانی پی ٹی آئی کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف

156
not canceled but postponed

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے، کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔