الفلاح سیکیورٹیز کے 95 فیصد شیئرز کی منظوری

79

کراچی(کامرس رپورٹر)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تفصیلی جائزے کے بعد اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو الفلاح سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے میجورٹی فیصد شیئر خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین سیل پرچیز معاہدے کے مطابق اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ ، میسرز الفلاح سیکیورٹیز کے 95.59 فیصد شیئر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دونوں کمپنیاں بروکریج سروسز‘ کے سیکٹر میں ایکویٹی بروکرز اور شئیرز کی ٹریڈنگ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ جائزے کے مطابق الفلاح سیکیورٹیز کا سکیورٹیز مارکیٹ میں شیئر نسبتاً کم ہے۔ اگرچہ اس ٹرانزیکشن سے اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کا مارکیٹ شیئر قدرے بڑھے گا لیکن سکیورٹیز مارکیٹ کے شراکت داروں کے بیلنس میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان میں ایکویٹی بروکریج سروسز کی مارکیٹ کی نگرانی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کرتی ہیں۔ لیکن توقع ہے کہ مارکیٹ میں کارکردگی کی بہتری اور سروس کے معیارات کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی ایکویٹی بروکریج مارکیٹ مستحکم ہے، جو صحت مند مقابلہ کا رجحان پایا جاتا ہے۔اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ اور ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ایک نجی ملکیتی کمپنی ہے۔ جبکہ الفلاح سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی ایک نجی ملکیتی کمپنی ہے۔